باب پاکستان میں غیر ملکی قونصلیٹ بنانے کا فیصلہ

باب پاکستان میں غیر ملکی قونصلیٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی بی ڈی باب والٹن روڈ کی تعمیر میں بڑی پیشرفت ہوگئی، باب پاکستان میں امریکن قونصلیٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔

110 کنال اراضی پر قونصلیٹ تعمیر کیا جائے گا، باب پاکستان کی 40 فیصد کمرشل اراضی پر ڈپلومیٹ انکلیوژر بنایا جائے گا۔ چائنیز قونصلیٹ اور دیگر ممالک کے قونصلیٹ کو بھی سی بی ڈی میں اراضی فراہم کی جائے گی۔ امریکن قونصلیٹ کی منظوری پنجاب کابینہ اجلاس سے لی جائے گی، امریکن قونصلیٹ کو سی بی ڈی پنجاب کی طرف سے دو راستے فراہم کئے جائیں گے، قائد ڈسٹرکٹ لاہور پرائم، والٹن روڈ سے بھی راستہ فراہم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں