ایل ڈی اے ون ونڈو، سہولت کیلئے ایک اور منصوبہ تیار

ایل ڈی اے ون ونڈو، سہولت کیلئے ایک اور منصوبہ تیار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

 ایل ڈی اے آئیڈینٹی فکیشن سیل کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا،10 روز کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر بہترین واش روم بھی بنائے جائیں گے، نگران وزیراعلیٰ آئیڈینٹی فکیشن سیل کا افتتاح کرینگے ،سنٹر کو کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ری ویمپ کیا جائے گا،آئی ٹی سہولیات اپ گریڈ ،اضافی عملہ بھی تعینات کیا جائیگا۔ سائلین کی سہولت کیلئے سروسز کو اپ گریڈ بھی کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں