ایجوکیشن یونیورسٹی:ریاضی میں حالیہ پیش رفت پرعالمی کانفرنس شروع

ایجوکیشن یونیورسٹی:ریاضی میں حالیہ پیش رفت پرعالمی کانفرنس شروع

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام ریاضی میں حالیہ پیش رفت کے عنوان سے دوسری دو روزہ عالمی کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں گزشتہ روز شروع ہوگئی۔۔۔

 جس میں 15 ممالک سے 13 سو محققین شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران 100 مقالے پیش کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب جامعہ کے مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ میں ہوئی، صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کی جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج، یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان تھے۔ کانفرنس چیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں