اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کیلئے آخری موقع دینے کا فیصلہ

اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے  کیلئے آخری موقع دینے کا فیصلہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) مینوئل و نان کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کو مہلت دے دی گئی۔

محکمہ داخلہ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مینوئل اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کے عمل کو دوبارہ شروع کر انے کا مراسلہ جاری کر دیا ۔مراسلہ کے مطابق یکم جنوری سے 31 مارچ تک اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کر انے کا آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس کے بعد تمام مینوئل اسلحہ لائسنسوں کو منسوخ کر دیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں