گاڑیوں کی چیکنگ،25ہزارلٹر ملاوٹی دودھ تلف

 گاڑیوں کی چیکنگ،25ہزارلٹر ملاوٹی دودھ تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )11لاکھ 59ہزار810لٹر دودھ کی چیکنگ جاری ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،25 ہزار185 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا، 1510 دودھ بردار گاڑیوں میں سپلائی کیے جانے والے 11لاکھ 59ہزار810لٹر دودھ کی چیکنگ جاری ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح لاہور کے داخلی راستوں پر لگے ناکوں کادورہ کیا ،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 25ہزار185لٹر دودھ تلف کیا گیا۔لاہور ڈویژ ن میں 370،فیصل آباد 358،ساہیوال136، راو لپنڈی 77،گوجرانوالہ 301،سرگودھا 205،ملتان 199اور مظفرگڑھ ڈویژن میں 161 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ایل آرکم، پانی کی ملاوٹ اور گاڑھے پن کو بڑھانے والے اجزااستعمال کرنے پر دودھ تلف کیاگیا۔شہروں میں داخل ہونے والی ہردودھ بردار گاڑی کو چیک کر کے ہی شہرمیں جانے دیا جائے گا۔دودھ میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ر ہے گا۔داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ شہر بھر میں موجود دکانوں پر بھی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں