سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات، کارروائی کیلئے خفیہ ٹیم تشکیل

 سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات، کارروائی کیلئے خفیہ ٹیم تشکیل

لاہور (عمران اکبر )شہر میں سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات کا معاملے پر ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور نے خفیہ ٹیم تشکیل دے دی،شعبہ پلاننگ ونگ لاہور کے بلڈنگ کنٹرولڈ ایریا میں تعمیرات گرانے کا اختیار شعبہ ریگولیشن کو دے دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کی ایک بڑی وجہ افسروں کا آپس میں ربط کا فقدان ہے ۔شہر کی تمام پرانی اور نئی بلڈنگ کا ازسرے نو سروے کیا جائے ۔بلڈنگ سائٹ پلان چیک کیا جائے کہ منظور ہے یا غیر منظور ، بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر زونل آفیسر ریگولیشن کو رپورٹ جمع کرائی جائے ۔زونل آفیسر ریگولیشن شعبہ پلاننگ ونگ کے ساتھ مکمل ربط برقرار رکھنے کا پابند ہو گا ۔ غیر قانونی تعمیر کی صورت میں مالک کو تین یوم کا نوٹس دینے کا پابند ہو گا، غیر قانونی تعمیر کی صورت میں بلڈنگ گرا دی جائے گی ۔انفورسمنٹ ونگ زونل آفیسر پلاننگ اور زونل آفیسر ریگولیشن کو ہفتہ واررپورٹ جمع کرانے کا پابند ہو گا ۔شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی اجازت میٹروپولیٹن ریگولیشن آفیسر سے مشروط ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں