گھوڑا چوک فلائی اوور کا 95 فی صد کام مکمل

گھوڑا چوک فلائی اوور  کا 95 فی صد کام مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )گھوڑا چوک فلائی اوور منصوبہ تکمیل کے قریب ، منصوبے کا 95 فی صد کام مکمل ۔

منصوبے کے دونوں سلوپس کے این جے بریرز اور ڈرین مکمل کر لی گئی ۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر منصوبے میں کوالٹی کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا ۔تمام تکنیکی پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبے کو مکمل کر رہے ہیں ۔ وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی خود منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فلائی اوور کو جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائیگا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں