ایل ڈی اے آپریشن ، متعدد املاک سیل و تجاوزات کا خاتمہ

 ایل ڈی اے آپریشن ، متعدد املاک سیل و تجاوزات کا خاتمہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے مشترکہ آپریشن کرکے متعدد املاک سیل و تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔3 گھنٹے سے جاری آپریشن میں علی زیب روڈ، فردوس مارکیٹ کے اطراف کی سٹرکوں پر کمرشل املاک سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

 فردوس مارکیٹ میں پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے پر پانچ دکانوں کو سر بمہر کر دیا گیا۔فردوس مارکیٹ کے اطراف قائم بیشتر دکانوں سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ سکویر ون مال کے پارکنگ ایریا میں قائم دفتر سیل کر دیا گیا۔الحفیظ بزنس سنٹر پلازہ کے پارکنگ ایریا میں قائم کنٹین اور دفتر کو سر بمہر کر دیا گیا۔علی زیب روڈ پر قائم متعدد نجی دفاتر پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کر دیئے گئے ۔علی زیب روڈ پر قائم نجی ہوٹل کے پارکنگ ایریا میں قائم لانڈری شاپ، دفاتر اور سٹور کو سیل کر دیا گیا۔آپریشن سے قبل ان املاک کو تصیحی اقدامات کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں