صحا بہ ؓ و اہل بیتؓ کی محبت ایمان کا جزو :سنی علما کونسل

صحا بہ ؓ و اہل بیتؓ کی محبت  ایمان کا جزو :سنی علما کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا صحا بہ و ؓاہل بیتؓ کی محبت ایمان کا جزو ہے ،حکمران مسائل کو حل اور بحرانو ں سے نکالنے کیلئے ملک میں خلفا راشدین کا نظام نا فذ کر یں۔

نبی کریمؐ کا فرمان ہے صحابہؓ واہل بیتؓ ہدایت کے درخشاں ستارے ہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا آج ہم ایک خطرناک اور نازک دور سے گزر رہے ہیں، ان حالات میں صحابہ کرامؓ کی مثالی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں