فیض فیسٹیول اختتام پذیر ہزاروں لوگوں کی شرکت

فیض فیسٹیول اختتام پذیر  ہزاروں لوگوں کی شرکت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سماجی سوچ وفکر کو نئی تازگی دے کر فیض فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں لوگ اس عظیم ڈائیلاگ اور فیسٹیول کی سرگرمیوں کا حصہ بنے۔

ادیب و شاعر، دانشور، سکالرز و مندوبین معاشرہ کو نئی جہتیں متعارف کر انے میں کامیاب رہے۔ فیسٹیول میں فیض احمد فیض کے فن وشخصیت کے نئے پرت دریافت کئے گئے۔ فیسٹیول کے تیسرے اور آخری دن 35سے زائد نشستیں ہوئیں۔نشست آج تم یاد بے حساب آئے میں عذرا محی الدین اور ارشد محمد سے قاسم جعفری نے گفتگو کی۔سخن افتخار میں افتخار عارف سے سید شعمون ہاشمی نے انکے خیالات معلوم کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں