2 میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا پلان کھٹائی میں

 2 میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا پلان کھٹائی میں

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)2 میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا پلان کھٹائی میں پڑگیا، نگران پنجاب حکومت کے فیصلوں پر الیکشن کمیشن نے قدغن لگایا، 8 فروری تک منصوبے شروع کرنے کی اجازت نہ دی۔۔۔

 انتخابات کے بعد میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا کام ٹھپ کر دیا گیا۔ صوبائی ترقیاتی بورڈ نے شہر میں مزید دو منصوبے شروع کرنے کی منظوری دی تھی ،الیکشن کمیشن نے 2 ماہ گزرنے کے باوجود میگا پراجیکٹس شروع کرنے کی منظوری نہ دی،ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے ٹینڈرز بھی نہ لگائے ۔گڑھی شاہو چوک فلائی اوور اور کریم بلاک انڈر پاس منصوبے الیکشن کمیشن کی منظوری کے منتظر ہیں۔ کریم بلاک مارکیٹ تاموٹر وے سگنل فری کوریڈور کی تعمیر کیلئے 2 ارب 97کروڑ 50لاکھ ،گڑھی شاہو فلائی اوور اور انڈر پاس کیلئے 3 ارب 95کروڑ 14لاکھ روپے منظور کئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں