انٹر امتحانات،ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار

 انٹر امتحانات،ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انٹرمیڈیٹ امتحانات کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی۔ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام کنٹرولر امتحانات نے مشاورت سے انٹرمیڈیٹ کی ابتدائی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔

پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا ۔پہلے روز تین اختیاری مضامین کا امتحان ہوگا۔ امتحانات 5 مئی تک جاری رہیں گے ،آخری روز اردو لازمی کا امتحان ہوگا۔پارٹ ون کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہونگے ،پہلے روز 3 مضامین کے پرچے ہونگے ، امتحانات 22 مئی تک جاری رہیں گے ۔ آخری روز کمپیوٹر سائنس کا امتحان ہوگا۔ حتمی منظوری کے بعد ایک ہفتے میں ڈیٹ شیٹ جاری کردی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں