پی آئی اے فلائیٹ کچن ٹھیکے پر دینے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پی آئی اے فلائیٹ کچن ٹھیکے پر دینے  کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر)پی آئی اے فلائیٹ کچن ٹھیکے پر دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔۔۔

پیپلز لیبر یونین کے وکیل نبیل جاوید نے مؤقف اپنایا کہ پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے فلائیٹ کچن کو ٹھیکہ پر دینے کا عمل شروع کیا ہے ،دو نجی کمپنیوں کا لاہور اور اسلام آباد کا ٹینڈر منظور کر لیا گیا ہے جبکہ کراچی فلائیٹ کچن کی نیلامی ہونا باقی ہے ،پی آئی اے کا اپنے ذریعے فلائیٹ کچن پر سالانہ لاگت 55 کروڑ روپے آتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں