ایل ڈی اے :ماڈل شاہراہوں پر پانچ سو املاک سربمہر

ایل ڈی اے :ماڈل شاہراہوں پر پانچ سو املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر کی نو مرکزی شاہراہوں کو ماڈل روڈز بنانے کا منصوبہ، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایل ڈی اے نے ماڈل روڈز پر پانچ سو سے زائد املاک کو سربمہر کیا۔۔۔

 املاک مالکان نے قوانین کے مطابق بلڈنگ کو ڈھالنے سے متعلق بیان حلفی جمع کرائے تاہم اب بیان حلفی کے مطابق بلڈنگز میں ترمیم کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، ایل ڈی اے نے نو ماڈل شاہراہوں پر واقع املاک کو حتمی نوٹس جاری کر دیا، شعبہ ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ کی ریکوزیشن کے باوجود شعبہ انفورسمنٹ نے مشینری فراہم نہ کی، نو شاہراہوں پر چھ سو عمارتیں سیل کرنے کے بعد آپریشن بند کیا گیا تاہم سربمہر ہونے والی عمارتوں پر دوبارہ غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیاں شروع ہوگئیں، جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ، عبدالحق اور مین بلیوارڈ اقبال ٹاؤن پر غیر قانونی املاک پر سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، گلبرگ مین بلیوارڈ، مین بلیوارڈ ایل ڈی اے ایونیو ون پر دوبارہ پارکنگ کی جگہ قابضین کے نرغے میں آگئی۔ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماڈل شاہراہوں پر کارروائیوں کا دوبارہ آغازکردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں