نگران دور حکومت کے پہلے زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر منظور

 نگران دور حکومت کے پہلے زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر منظور

لاہور (شیخ زین العابدین) نگران پنجاب حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کی منظوری دے دی۔

 قذافی سٹیڈیم واٹر ٹینک کیلئے ایک ارب 43 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیدیا،50 فیصد فنڈز سپورٹس بورڈ اور باقی پنجاب حکومت فراہم کریگی۔تفصیل کے مطابق لاہور میں بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے بزدار دور اقتدار میں 3 واٹر ٹینک لارنس روڈ ، کشمیر روڈ اور سرکلر گارڈن تعمیر کئے گئے لیکن بزدار کے بعد واٹر ٹینکس کی تعمیر کا منصوبہ بند ہوگیا۔اس حوالے سے حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے دور میں کچھ نہیں ہوا۔نگران پنجاب حکومت نے بھی ایک سال کے دوران واٹر ٹینک منصوبے کو مسلسل نظر انداز کیا تاہم اب منظوری دے دی۔ قذافی سٹیڈیم میں لاہور کا سب سے بڑا واٹر ٹینک تعمیر کیا جائے گا،پنجاب حکومت نے واسا کو واٹر ٹینک کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کر دی،فنڈز منظور ہونے کے بعد رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے ۔ واسا نے سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے واٹر ٹینک کیلئے ایک ارب 43 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز کی استدعا کی۔ پنجاب سپورٹس بورڈ نے 72 کروڑ روپے سے زائد فنڈز واسا کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں