بند روڈ پراجیکٹ،تعمیرات کے دوران آنیوالی سروسز کی منتقلی کا فیصلہ

بند روڈ پراجیکٹ،تعمیرات کے  دوران آنیوالی سروسز کی منتقلی کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)بند روڈ پیکیج ٹو ایکسیس کنٹرول کوریڈور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران پیشرفت ہو گئی،تعمیرات کے دوران آنے والی سروسز کی منتقلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لیسکو و دیگر یوٹیلیٹیز کی منتقلی کے ساتھ نئی لیسکو سروسز کی تنصیب کی جائے گی،32 کروڑ 3 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ لیسکو سروسز کی منتقلی کا کام 2 ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں