ڈی ایس ریلوے کا لاہور تا شورکوٹ سیکشن کا معائنہ

ڈی ایس ریلوے کا لاہور تا شورکوٹ سیکشن کا معائنہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے لاہور تا شورکوٹ سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔

سٹیشنوں پر صفائی ستھرائی سمیت مسافروں کو دی جانے والی دیگر سہولیات کا بھی بغور معائنہ کیا گیا۔ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر ہر سٹیشن پر واش رومز، مسافروں کے بیٹھنے کے بہتر انتظامات، پینے کیلئے صاف پانی کی دستیابی اور بجلی کے بہتر انتظامات کو بھی چیک کیا گیا۔ اس موقع پر سٹیشنوں کے ریکارڈ، آمدن و اخراجات سمیت ٹرین آپریشن سے متعلق حفاظتی ڈاکومنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں