کمشنر کا سمزسروسز ہسپتال کا دورہ، زیر تعمیر کلیکشن سنٹر کا جائزہ

کمشنر کا سمزسروسز ہسپتال کا  دورہ، زیر تعمیر کلیکشن سنٹر کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز سمزسروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور زیر تعمیر کلیکشن سنٹر، پارکنگ اور ویٹنگ ایریا میں کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ سروسز ہسپتال کی ری ویمپنگ کا اہم ترین حصہ کلیکشن سنٹر و ڈائیگناسٹک لیب ہے۔ سمزسروسز ہسپتال شہریوں کی سہولت کے لیے سمز سروسز ہسپتال کی نئی ڈائیگناسٹک و کلیکشن لیب تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے جہاں سمز و سروسز ہسپتال کے اوپی ڈی مریضوں کے علاوہ عام شہری بھی سیمپلز جمع کرا سکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں