عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے : سنی تحریک

عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہیں  آنے دیں گے : سنی تحریک

لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔۔۔

 پاکستان میں اقلیتوں کے عدم تحفظ کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے ، اقلیتوں کو آئین میں دئیے گئے تمام مذہبی، سیاسی اور معاشرتی حقوق حاصل ہیں، قادیانیت کوئی مذہب نہیں بلکہ ایک فتنہ ہے ، قادیانی دھوکے اور فراڈ سے اسلام کا نام استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا توہین آمیز لٹریچرکی اشاعت پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، قادیانی فتنہ کی غیر اسلامی وغیرآئینی سرگرمیاں روکنے کے لئے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں