ملکی چیلنجز میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا:جماعت اسلامی

ملکی چیلنجز میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے پی پی 159میں انتخابات میں فعال کردار ادا کرنے والے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم اللہ کے فضل و کرم سے مایوس نہیں ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب جماعت اسلامی کے لوگ اسمبلیوں میں کلمہ حق بلند کریں گے ۔موجودہ قومی اسمبلی میں نومنتخب 265 ارکان میں سے 112کا تعلق زمیندار گھرانوں سے ہے ، 83 کامیاب امیدواروں کا ذریعہ آمدنی کاروبار ہے ، یہ اسمبلی بھی جاگیرداروں، سرمایہ داروں کی اسمبلی ہے جس میں عوامی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں ۔اتحادی حکومت ایک دوسرے کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتی۔ ماضی میں پی ڈی ایم کی حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔ اس وقت سیاسی بحران اور عدم استحکام کی وجہ سے عوام کی مایوسی اور پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ وطن عزیز کے چیلنجز میں کمی کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔دریں اثنا جاوید قصوری نے لاہور ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر اسد منظور بٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں