سبزیاں سرکاری قیمتوں سے زائد پر فروخت ، عوام کیلئے 2 وقت کا کھانا بنانا مشکل

سبزیاں سرکاری قیمتوں سے زائد پر فروخت ، عوام کیلئے 2 وقت کا کھانا بنانا مشکل

لاہور(کامرس رپورٹر سے)عوام کے لئے مہنگائی کا مقابلہ کرنا مشکل، دو وقت کا کھانا پکانا بھی درد سر بن گیا۔ پیاز 200 روپے کلو تک رہا۔ ٹماٹر، لہسن، ادرک بھی سستے نہیں۔

پیاز کا سرکاری نرخ 160 روپے کلو مقرر کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 180 سے 200 روپے کلو فروخت ہوا ۔تاہم درآمدی پیاز 170 روپے کلو تک رہا۔ٹماٹر کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو رہا جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے کلو تک فروخت ہوا۔آلو کا سرکاری نرخ 44 روپے کلو اور مارکیٹ میں 50 سے 60 روپے کلو رہا۔لہسن اور ادرک بدستور 600 روپے کلو فروخت ہوئے ۔بند گوبھی،پھول گوبھی 120 ،پالک 40 اور ساگ 60 روپے کلو فروخت ہوئے ۔مٹر 100،مولی 30 اور گاجر 50 روپے کلو بیچی گئی۔ شہریوں نے کہا اب تو اسی حساب کتاب میں رہتے ہیں کہ کیا خریدیں اورکیسے خریدیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہونے سے آنے والے دنوں میں موسمی سبزیوں کے نرخوں میں تیزی کو بریک لگ سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں