فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت :ڈاکٹر سعید عنایت اللہ

 فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم ناقابل  برداشت :ڈاکٹر سعید عنایت اللہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا غزہ میں نہتے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مولانا مفتی شاہد محمود اور مولانا مفتی عتیق الرحمن مکی سمیت دیگر علما کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا امریکہ،برطانیہ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے غزہ کے مسئلہ پر مایوس کیا، ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،اس کے تحفظ کیلئے اپنی تمام توانائیاں اور وسائل خرچ کرنا عشق رسولؐ کا تقاضا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں