پاکستان، بلغاریہ کو تجارت میں بہتری کی ضرورت:سفیر

پاکستان، بلغاریہ کو تجارت میں بہتری کی ضرورت:سفیر

لاہور(کامرس رپورٹر)بلغاریہ کی سفیر ارینا گانشیو نے کہا پاکستان اور بلغاریہ کو باہمی اشتراک کے ذریعے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی صلاحیت بھرپور طریقے سے استعمال نہیں کی جارہی۔

بلغاریہ فوڈ پراسیسنگ، زراعت، آئی ٹی اورنئی ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں کاروباری اشتراک کے وسیع مواقع رکھتا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور ظفر محمود چودھری نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ۔ سفیر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بہتری کی ضرورت ہے ۔ بلغاریہ پاکستان کو گندم برآمد جبکہ ٹیکسٹائل آئٹمز درآمد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا وہ رواں سال بلغاریہ میں ہونے والی نمائشوں کے بارے میں لاہور چیمبر کو آگاہ کریں گی تاکہ یہ ان میں حصہ لے سکے ۔ کاشف انور نے کہا بلغاریہ جی ایس پی پلس سٹیٹس پر پاکستان کی مسلسل حمایت کرتا رہا ہے جو قابل ستائش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں