ایوان صدر میں بیٹھا شخص آئین سے کھیلنا بند کرے:اسلم گل

 ایوان صدر میں بیٹھا شخص آئین سے کھیلنا بند کرے:اسلم گل

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اسلم گل نے کہا ایوان صدر میں بیٹھا شخص آئین و جمہوریت سے کھیلنا بند کرے،پاکستان کو سیاسی عدم استحکام سے دو چار کرنے کی خواہش رکھنے والوں کا عوام سخت محاسبہ کرینگے۔

انہوں نے کہا صدر عارف علوی مخصوص نشستوں کا بہانہ بنا کر مخصوص مقاصد حاصل کرنے سے باز رہیں، پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کی بالا دستی کو سر نگوں کرنے کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔ادھر تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حسنین انور راجپوت نے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بدر سے ملاقات کی اور ساتھیوں عدیل خان کموکا، رانا وقاص،رانا حسان سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ کے نائب صدر ایڈون سہوترا، طارق کمبوہ، اصغر جٹ بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنوں اور جیالوں ڈاکٹر ضرار یوسف،رانا شرافت علی،سیداحمد شاہ،اصغر لودھی ،عامرسہیل بٹ اور شہناز کنول نے پارٹی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 21فروری سے لاپتہ پیپلز یوتھ کے رہنما فدا عباس زیدی کو فوری بازیاب کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں