دی ایجوکیٹرز:نمایاں کامیاب طلبا کے اعزاز میں تقریب

دی ایجوکیٹرز:نمایاں کامیاب طلبا کے اعزاز میں تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے پراجیکٹ دی ایجوکیٹرز کی جانب سے مقامی ہوٹل میں 2023 کے بورڈ امتحانات کے دوران۔۔۔

 غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو سراہنے کیلئے ہائی اچیورز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نہ صرف طلبا کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا بلکہ ان کے والدین، اساتذہ اور مجموعی طور پر ادارے کی طرف سے ادا کردہ اہم کردار کو بھی تسلیم کیا گیا۔ تقریب میں نیوز اینکر یاسر رشید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بیکن ہاؤس کے گروپ ڈائریکٹر علی رضا نے طالب علموں کے روبرو اپنی حکمت کے الفاظ بیان کئے۔ انہوں نے حاضرین کو تعلیم و تربیت کی اہمیت کے بارے میں یاد دہانی کر اتے ہوئے تعلیمی منظر نامے کی تشکیل میں دی ایجوکیٹرز کے کردار پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں