ایک سال میں 1 لاکھ 94 ہزار شکایات نمٹائیں:وفاقی محتسب

ایک سال میں 1 لاکھ 94 ہزار شکایات نمٹائیں:وفاقی محتسب

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کاروباری حضرات اور صنعتکار پاکستانی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو بڑی تعداد میں روزگار فراہم کرتے ہیں اور اس سے ملکی معیشت کا پہیہ گھومتا ہے۔

وفاقی محتسب نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز فیصل آ باد چیمبر آف کا مر س وانڈسٹر ی میں شکا یات ڈیسک کے قیام کے موقع پر تقر یب سے مہمان خصو صی کے طور پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ وفاقی محتسب نے مزید کہا وفاقی حکو مت کے تقر یباً 200 ادارے ہما رے دائر ہ اختیار میں آ تے ہیں جن کے خلاف گز شتہ سال 194,000 سے زائد شکا یات کو نمٹا یا گیا۔ انہوں نے کہا معیشت کی بہتر ی کے لئے ایس ایم ایز کے کردار پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں چیمبر عہد یداروں نے وفا قی محتسب کو بجلی اور گیس کی بڑ ھتی ہو ئی قیمتوں کی وجہ سے برآمد ات میں کمی سمیت اپنے مسا ئل سے آ گا ہ کیا۔ وفاقی محتسب نے مسا ئل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر نے اور ان کی آواز کو متعلقہ حلقوں تک پہنچا نے کی یقین دہا نی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں