ساڑھے 5 لاکھ کمرشل یونٹس سے صفائی ٹیکس وصولی کی تیاری

ساڑھے 5 لاکھ کمرشل یونٹس سے صفائی ٹیکس وصولی کی تیاری

لاہور(عمران اکبر)کمرشل یونٹس پر ٹیکس لگانے کی منظوری حکومت پنجاب دے گی، ایل ڈبلیو ایم سی نے 97 ہزار کمرشل یونٹس سے صفائی ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

ایل ڈبلیو ایم سی نئے ٹیکس میں 5لاکھ 50ہزار کمرشل یونٹس سے صفائی ٹیکس لاگو، ایک مرلہ دکان پر سالانہ 1ہزار روپے ٹیکس لاگو کرنے ،2سے 5مرلہ دکان پر سالانہ 2ہزار روپے صفائی ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ،بینک /کمرشل مارکیٹس یونٹس سے 48سو روپے سالانہ صفائی ٹیکس لینے کی تجویز ،شادی ہالز/برانڈ شاپ /شاپنگ مال /پرائیویٹ کلینک سے 72سو روپے صفائی ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ، ہوٹل /ریسٹورنٹس ،انڈسٹریل یونٹس سے 9ہزار 6سو روپے صفائی ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ،بڑی مارکیٹس مال روڈ ،ہال روڈ ،شادمان، مون مارکیٹ گلشن راوی ،گلبرگ ،لبرٹی ،ایم ایم عالم روڈ ،گارڈن ٹاؤن ،شاہ عالم مارکیٹ ،ٹاؤن شپ ،فیصل ٹاؤن کو صفائی ٹیکس اے کیٹگری میں شامل کرنے کی تجویز ہے، ابتدائی مرحلے میں صفائی ٹیکس لاگو ہونے پر 22ارب 28کروڑ روپے اکٹھے ہوں گے۔ کمرشل صفائی ٹیکس لاگو کرنے کی تجاویز کی سمری پر بریفنگ وزیراعلی ٰپنجاب کو دی جائے گی، صفائی ٹیکس کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب سے مشروط ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں