تین اضلاع کی سکیموں کا ریکارڈ ایل ڈی اے کو نہ مل سکا

تین اضلاع کی سکیموں کا ریکارڈ ایل ڈی اے کو نہ مل سکا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) قصور ،ننکانہ اور شیخوپورہ کی ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ بھی اتھارٹی کو نہ مل سکا۔

ایل ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے گورننگ باڈی میں اتھارٹی کو قصور، ننکانہ اور شیخوپورہ میں کام کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایل ڈی اے کی جانب سے ٹی ایم ایز کو بھیجا گیا ریکارڈ واپس کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں