سی ای او ریلوے عامر بلوچ کی ای کچہری ملازمین ، صارفین کے مسائل سنے

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کی ای کچہری   ملازمین ، صارفین کے مسائل سنے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر بلوچ کی ریلوے ہیڈ کوارٹر زمیں ای کچہری، سی ای او نے ریلوے ملازمین اور عام صارفین کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے صارفین کے سوالات کے جواب دئیے اور ان کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ 15 مارچ سے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل آ رہا ہے ،ساندل اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی وسائل کی دستیابی سے مشروط ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں