سابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور بار کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنیکاحکم

 سابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور بار  کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنیکاحکم

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت ، کمرہ عدالت میں دھمکیاں دینے ،فائل چھیننے اور کار سرکار میں مداخلت کا کیس ۔

عدالت نے ملزم سابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور بار ملک جوادا عوان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا ۔پولیس نے تین دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت پیش کیا ۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت ، پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ اور طلبہ کے درمیان لڑائی جھگڑے کا کیس ۔عدالت نے اٹھارہ ملزموں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا ۔پولیس نے سجاد خان ، عبداللہ ، ولی خان ،سیف اللہ ، نصراللہ ، عصمت اللہ ، شاکر خان ، سمیت اٹھارہ ملزموں کو پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں