میاں شہباز شریف ملکی مسائل حل کریں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

میاں شہباز شریف ملکی مسائل حل  کریں گے، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

لاہور( سیاسی نمائندہ) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے میاں شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباددی اورامیدکا اظہار کیا کہ وہ ملکی مسائل حل کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

 اپنے بیان میں انہوں نے نئی پارلیمنٹ کی تشکیل پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ قومی جماعتیں قومی دھارے میں آ چکی ہیں ۔اب پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں