مسائل کا حل حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے :ہشام الٰہی

مسائل کا حل حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے :ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا انتقال اقتدار اورحکومت سازی کے بعد عوامی مسائل کا حل حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ،9 مئی کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنایا ہوتا تو آج حالات اس قدر ناساز نہ ہوتے۔

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی مذمت کرتے ہیں ۔وہ گزشتہ روز خانیوال اور لودھراں سے آئے جمعیت کے عہدیداروں اور عمائدین سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے مزید کہا5سال سے عوام مہنگائی،گیس اور بجلی کے بھاری بلز برداشت کر رہے ہیں ، اب ان میں یہ سکت نہیں رہی ، ریاست و حکمرانوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے نہ کہ ان پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ ڈال کر زندہ درگور کردیا جا ئے ۔انہوں نے کہا وطن عزیز اور قوم پہلے ہی ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت مشکلات کا شکار ہے ۔ عام انتخابات میں دینی مذہبی جما عتوں کو اسمبلیوں سے دور رکھنا غیر جمہو ری روایت ہے ، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں