شوروم سے دھوکے سے گاڑی لیجانے اور پولیس پر فائرنگ کرنیوالا اشتہاری گرفتار

شوروم سے دھوکے سے گاڑی لیجانے اور  پولیس پر فائرنگ کرنیوالا اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم سیل)فیکٹری ایریا پولیس نے نجی موٹر کمپنی کے شوروم سے دھوکے سے گاڑی لیجانے اور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی کی رپیئرنگ کا بل مانگنے پر گاڑی مالک چیکنگ کے بہانے گاڑی اور کمپنی کا ملازم ساتھ لے گیا، بعد ازاں راستے میں گاڑی مالک احمد عرف ارقم نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کمپنی ملازم کو تشدد کر کے گاڑی سے نکال دیا اور فرار ہو گیا،پولیس نے حفاظت حق خود اختیاری اپناتے ہوئے ملزموں کا تعاقب کر کے گاڑی اور ملزمان احمد عرف ارقم و شاہد کو گرفتار کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں