خواتین ارکان اسمبلی کو بھی امتحانی مراکز کی انسپکشن کااختیار

خواتین ارکان اسمبلی کو بھی امتحانی  مراکز کی انسپکشن کااختیار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)خواتین رکن صوبائی اسمبلی بھی امتحانی مراکز کی انسپکشن کرسکیں گی۔ وزیر تعلیم سکول سکندر حیات نے اختیار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم نے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو آگاہ کردیا۔ وزیر تعلیم کی جانب وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق خواتین ارکان صوبائی اسمبلی کو با اختیار بنایا جا رہا ہے ۔ رانا سکندر حیات کے لیٹر ہیڈ سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ا رکان اسمبلی اپنے ڈسٹرکٹ کے اندر امتحانی مراکز کا دور ہ کر سکیں گی ۔تمام متعلقہ افسران خواتین ارکان صوبائی اسمبلی سے تعاون کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں