ہائیکورٹ بروقت چالان جمع نہ کرنے پر آئی جی پربرہم

ہائیکورٹ بروقت چالان جمع نہ کرنے پر آئی جی پربرہم

لاہور(کورٹ رپورٹر)منشیات کے مقدمات کا چالان بروقت عدالتوں میں پیش نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے منشیات کے مقدمات کے زیر التوا چالانوں کی تفصیل طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے 34 کلو چرس کے ملزم ابرار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ آئی جی پنجاب پراسکیوٹر جنرل ،ڈی آئی جی آپریشن سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے بروقت چالان جمع نہ کرانے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ پولیس پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے ۔ نفری کی کمی ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ۔ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ پولیس اہلکار کیوں بروقت مقدمات کا چالان جمع نہیں کرا رہے ۔ آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ آپ کے تفتیشی افسر تفتیش کے قابل ہی نہیں ہیں۔ نفری پوراکرنا عدالت کا کام نہیں ہے ۔ کام کا بوجھ سب پر ہے ، عدالتوں پر بھی کام کا بہت زیادہ بوجھ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں