وقف بورڈ :ننکانہ ٹرانسفرپر 6ملازموں نے جوائننگ نہ دی

وقف بورڈ :ننکانہ ٹرانسفرپر 6ملازموں نے جوائننگ نہ دی

لاہور(نمائندہ دنیا)متروکہ وقف املاک بورڈ کے بااثر ملازمین نے چیئرمین کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دئیے۔ ننکانہ ٹرانسفر ہونے والے چھ ملازمین نے تاحال جوائننگ نہ دی۔

ذرائع کے مطابق ننکانہ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والا مافیا انتہائی متحرک ہے اور بورڈ کے چیئرمین اور سیکرٹری کی کوششوں کے باوجود قبضہ مافیا کو لگام نہیں ڈالی جا سکی ۔ننکانہ آفس میں ملازمین کی تعداد بڑھانے کے لئے چند روز قبل 15 سے زائد ملازمین کے تبادلے کئے گئے تاہم ابھی بھی چھ سے زائد ملازمین ایسے ہیں جنہوں نے تبادلہ ہونے کے باوجود ابھی تک ننکانہ جوائننگ نہیں دی جس میں لوئر ڈوثزنل کلرک زاہد راشد ،شان علی ،اپر ڈویژنل کلرک آصف علی جاوید ،نعیم عباس ،عاطف فاروق شیخ ،سکیورٹی اسسٹنٹ طارق بٹ شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کے باعث ملازمین ننکانہ جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن بٹ نے اس حوالے سے فہرست بھی مرتب کی ہے اور ایڈمنسٹریٹر ننکانہ اور سیکرٹری آفس کو بھی آگاہ کیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں