کراچی ،کوئٹہ جانے اور آنے والی ٹرینوں کی بکنگ مکمل

کراچی ،کوئٹہ جانے اور آنے والی ٹرینوں کی بکنگ مکمل

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پردیسیوں کی عید اپنے پیاروں کے ساتھ آبائی علاقوں میں منانے کی تیاریاں مکمل، کراچی اور کوئٹہ جانے اور آنے والی تمام مسافر ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل۔۔۔

 عید قریب آتے ہی ریلوے سٹیشن پر گہماگہمی بڑھ گئی، پردیسی عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے پر تولنے لگے ،ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے 4 عید سپیشل ٹرینیں بھی چلائی گئی ہیں،ریلوے نے عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ بھی شروع کردی،ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے رش کے باعث تمام ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔دریں اثنا پاکستان ریلویز کی ریکارڈ آمدن کے ثمرات، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ختم،چیف ایگزیکٹو ریلوے عامر علی بلوچ کا دعویٰ، ریلوے کے متعدد ملازمین کا تاحال تنخواہیں نہ ملنے کا شکوہ،سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا ریلوے ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا کرنے کا دعویٰ،کہتے ہیں کہ پاکستان ریلویز نے رواں ماہ ملنے والی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی کر دی ،کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی تین ہفتے تک تاخیر کا شکار تھی ریلوے ملازمین کی انتھک محنت سے آمدن 60 ارب تک پہنچ گئی،اب ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ملا کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں