لیسکو ریجن میں 43 کروڑ یونٹس کی اوور بلنگ

لیسکو ریجن میں 43  کروڑ یونٹس کی اوور بلنگ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو ریجن میں 43 کروڑ یونٹس کی اوور بلنگ ہے ،چند ماہ کے دوران اوور بلڈ 22 کروڑ یونٹس ریفنڈ کئے گئے۔۔۔

 ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی جانب سے اوور بلنگ کی رپورٹ طلب کی گئی،رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اوور بلنگ قصور سرکل میں ہے ،قصور سرکل میں اوور بلنگ 161 ملین سے 152 ملین یونٹس رہ گئی،ناردرن سرکل میں اوور بلنگ 161 ملین سے کم ہوکر 116 ملین یونٹس رہ گئی،لیسکو میں کل 660ملین یونٹس کی اوور بلنگ رپورٹ ہوئی،چند ماہ میں 227 ملین یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ دی گئی، لیسکو میں تاحال 433 ملین یونٹس کی اوور بلنگ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں