ٹریفک روانی، ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنیکی ہدایت

ٹریفک روانی، ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنیکی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں ترقیاتی پراجیکٹس اور ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس۔۔۔

 اجلاس میں روڈا۔سی بی ڈی کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور کرنل شیر خان برج چوک ٹریفک مسائل کا جائزہ لیا گیا کمشنر لاہور کو کرنل شیر خان برج چوک ٹریفک روانی کیلئے مختلف مجوزہ انٹروینشنز پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف انجینئر سی بی ڈی ریاض حسین، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان،ڈی ایس پی ٹریفک ڈی ایچ اے اسرار احمد،انجینئر ٹیپا وقار احمد ،محمد موسیٰ نیسپاک سمیت دیگر کی شرکت۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ٹریفک روانی میں رکاوٹ ون وے خلاف ورزی کو ختم کرنے کی ہدایت کی ، مختلف سمتوں سے بے ہنگم آنے والی ٹریفک کو انٹروینشنز کے ذریعے منظم کرکے ٹریفک رواں کیجائے۔ ٹریفک روانی کیلئے باقاعدہ یوٹرن پر ٹائر کلرز پر سیف سٹی کیمرے لگیں گے ۔خلاف ورزی پر سخت کارروائی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں