ون وے کی خلاف ورزی کے راستے بند کرنے پر کام شروع

 ون وے کی خلاف ورزی کے راستے بند کرنے پر کام شروع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کی ہدایت پر شہر میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کے لیے سڑکوں کے جیومیٹریکل ڈیزائن میں تبدیلی کے ساتھ ون وے کی خلاف ورزی کے تمام راستے بھی بند کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔۔

 شہر میں مختلف مقامات پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹیپا اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر 18 مقامات پر ٹائر کلرز کی تنصیب کے لیے نشاندہی کر لی، ٹیپا 45 دنوں میں متعلقہ مقامات پر ٹائر کلرز نصب کرے گا، شہر کی مختلف مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز کی تنصیب پر تین کروڑ 74 لاکھ 50 ہزار روپے لاگت آئے گی، ٹریفک پولیس کے وضع کردہ چھ سرکلز میں ٹائر کلرز لگائے جائیں گے ،اچھرہ سرکل میں اچھرہ، قرطبہ چوک ،ایل او ایس اور شمع یوٹرن پر ٹائر کلر لگیں گے ، صدر سرکل میں سکیم موڑ جنکشن، بجلی گھر اور ملتان چونگی چوک پر ٹائر کلر لگیں گے ، سٹی سرکل میں بانساں والا بازار، دو موریہ، ایک موریہ پل، اکبری اور سرکلر روڈ پر ٹائر کلرز نصب ہونگے ، میو ہسپتال، ظفر علی روڈ، شادمان، پی آئی سی اور مین مارکیٹ یوٹرن پر بھی ٹائر کلرز لگائے جائیں گے ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے آئندہ ماہ کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں