قلعہ گجرسنگھ:30سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

قلعہ گجرسنگھ:30سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

لاہور(کرائم سیل)قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں 30سالہ نامعلوم خاتون نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گئی ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق لکشمی چوک میں فٹ پاتھ پر خاتون مردہ حالت میں پائی گئی ۔ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون نشے کی عادی تھی اور نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئی ،متوفیہ کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے، پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش کی جا رہی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں