ایم ایس سروسز ہسپتال پر بلاجواز 8کروڑ کے مہنگے دستانے خریدنے کاالزام

ایم ایس سروسز ہسپتال پر  بلاجواز 8کروڑ کے مہنگے  دستانے خریدنے کاالزام

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)ایم ایس سروسز ہسپتال نے کک بیک کی خاطر بلا ضرورت اور بلا جواز 8 کروڑ31 لاکھ 60 ہزار کے گلوز مہنگے داموں خرید لیے ۔۔

 لاہور نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق فروری میں سرجیکل سامان کے مجموعی طور پر 7 کڑور کے بجٹ میں سے تین کروڑ 28 لاکھ کے سرجیکل گلووز خریدے گئے جبکہ مارچ میں 4 کروڑ سے زائد بجٹ میں سے 1 کروڑ 17 لاکھ کے سرجیکل گلوز خریدے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت سپشلائزد ہیلتھ کئیر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ بلا جواز اور مہنگے داموں خریدے گئے سرجیکل گلووز کی مکمل تحقیقات کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں