ادرک 650، سیب کالاکولو 400، کھجور 600روپے کلو

ادرک 650، سیب کالاکولو 400، کھجور 600روپے کلو

لاہور(کامرس رپورٹر)سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے دام بڑھادیئے ،ادرک 5 روپے مہنگا کرکے سرکاری قیمت 520 روپے مقرر کردی گئی ، ـ

مارکیٹ میں ادرک 650 روپے کلو تک ،میتھی کی سرکاری قیمت 7 روپے بڑھاکر 40 روپے کلو مقرر کی گئی ،فروخت 60 روپے فی کلو،بند گوبھی 10 روپے مہنگی کرکے سرکاری قیمت 85 روپے کلو مقرر کردی گئی ، تاہم فروخت 130 روپے کلو تک ، شلجم 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 30 کلو مقررکیا گیا ، فروخت 50 کلوتک ہونے سے شہری پریشان، ـ سیب کالا کولو400 روپے کلو، کیلا250 روپے درجن ،کھجور ایرانی 600 روپے کلو تک بکتی رہی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں