ٹینریز کو معینہ مہلت میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی ہدایت

ٹینریز کو معینہ مہلت میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے ) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹینریز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹینریز مینجمنٹ کروم ڈسچارج ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے ورکنگ کو عملی جامہ پہنائے ۔

کمشنرنے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات و ہدایات واضح ہیں۔ ٹینریز کو معینہ مہلت کے دوران ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے ہونگے ۔ ضلعی انتظامیہ مینجمنٹ کیساتھ ملکر تمام ٹیکنیکل انٹروینشنز کی تصدیق کرے گی۔ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ٹیکنیکل مدد کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں، جو ٹینریز مینجمنٹ کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں۔ نئی ٹینری لگانے سے پہلے کروم ڈسچارج ٹرٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی ہوگا۔ وگرنہ نئی ٹینری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ٹینریز مالکان یقینی بنائیں کہ زہریلا پانی کسی ٹینری سے باہر نہ آئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق ہر ٹینری کیلئے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹ لگانا لازمی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں