سی بی ڈی اور روڈا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ چین

سی بی ڈی اور روڈا کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ چین

لاہور(سٹاف رپورٹر)سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد عوامی جمہوریہ چین کے اہم دورے پر ہے۔

سی بی ڈی پنجاب اورروڈا کے سی او او منصور جنجوعہ کی قیادت میں وفد کا مقصد سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینا ہے ۔وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجابریاض حسین ،ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ سی بی ڈی پنجاب علی وقار شاہ ، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ سی بی ڈی پنجاب آصف اقبال ، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ ریلیشن روڈا فاطمہ علی خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی آر روڈا ثنا اقبال بھی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں