سرگودھا یونیورسٹی :سائبر جرائم ،خطرات بارے سمینار

سرگودھا یونیورسٹی :سائبر جرائم ،خطرات بارے سمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی اینڈ کریمنالوجی کے زیرِ اہتمام سائبر جرائم خطرات کے خلاف نوجوانوں کی تیاری میں تعلیمی اداروں کا کردار کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل کامران، ڈائریکٹر آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، لیکچرر ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی وسیم احمد سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت معاشرہ میں بڑی تیزی سے بدلاؤ آ رہا ہے اور اس تیز ترین بدلاؤ کے منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں، سمارٹ ڈیوائسز کی بدولت جہاں ہم نجی زندگی سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔ہمیں سائبر کرائمز کی بدولت درپیش خطرات کے بارے میں جانتے ہوئے یہ سوچنا ہو گا کہ دور حاضر کے سب سے بڑے چیلنج سائبر سکیورٹی سے کیسے نبرد آزما ہوا جائے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر کرائمز اور سائبر سکیورٹی سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کو شعور دیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں