عید تعطیلات ختم ، ضلعی عدالتوں میں کیسز کی سماعت کاآغاز

عید تعطیلات ختم ، ضلعی عدالتوں میں کیسز کی سماعت کاآغاز

لاہور(اپنے خبر نگار سے )عید الفطر کی تعطیلات ختم ، عدالتوں کی رونقیں بحال ۔ سیشن کورٹ ، انسداد دہشت گردی عدالت ، احتساب عدالت ، ڈرگ کورٹ سمیت ضلعی عدالتوں میں باقاعدہ کیسز کی سماعت شروع ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ ، انسداد دہشت گردی عدالت ، احتساب عدالت ، ڈرگ کورٹ سمیت ضلعی عدالتوں میں عید کی تعطیلات کے بعد کیسز کی سماعت کا آغاز ہو گیا ۔ جیل پولیس نے پانچ روز بعد حراستی ملزموں کو عدالتوں میں پیش کرنا شروع کر دیا ۔ پانچ روز بعد عدالتیں کھلنے سے ضلعی عدالتوں میں سائلین کا رش لگ گیا اور سائلین اپنے پیاروں کو رہا کرانے ،مقدمات کی پیروی اور انصاف لینے ضلعی عدالتوں میں پہنچے ۔دس اپریل بروز بدھ سے تیرہ اپریل بروز ہفتہ تک ضلعی عدالتوں میں عید کی تعطیلات تھیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں