بہتر تعلیم کیلئے پنجاب کالجز ایک اچھا انتخاب:ڈاکٹر شہزاد

بہتر تعلیم کیلئے پنجاب کالجز ایک اچھا انتخاب:ڈاکٹر شہزاد

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر شہزاد منور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بننا بہت ضروری ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کالج فار ویمن کی فرسٹ ائیر میں آنے والی طالبات کیلئے منعقد ہ استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے بھی خطاب کیا،تقریب میں پرنسپل مسزآمنہ ناصر ،اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر شہزاد منور نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ میٹرک کے بعد مزید تعلیم کے لئے جو خواب لے کر پنجاب کالج میں آتی ہیں اسکی تعبیر کیلئے آپ نے ایک اچھے ادارے کا انتخاب کیا ہے اور اُمید ہے کہ ادارہ آپ کے اعتماد پر پورا اترے گا، آخر میں ڈاکٹر شہزاد منور کو کالج کی طرف سے یادگاری شیلڈ اور سونیئر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں