نیو سٹار کرکٹ کلب ہارڈ بال ٹورنامنٹ شہباز الیون نے جیت لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیو سٹار کرکٹ کلب ہارڈ بال ٹورنامنٹ 2024کے مقابلے اختتام پذیر، فائنل میچ میں شہباز الیون نے شاندار کھیل پیش کر کے ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔۔۔
سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں عتیق الیون کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 25اوورز میں 232رنز کا ہدف دیا، ٹیم کی جانب سے میاں شہروز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 102رنز بنائے اور وہ ناقابل شکست رہے ، بلال بھٹی نے 80اور میاں عتیق الرحمان کمبوہ نے 30رنز بنائے ، اس کے جواب میں شہباز الیون کے اوپنر ز عامر اور رضا رستم نے جارحانہ کھیل کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک لمبی پارٹنر شپ دی اور دونوں نے 60,60رنز بنائے جسکے بعد مبشر ڈوگر نے 70رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، اورشہباز الیون کی ٹیم نے باآسانی مدمقابل ٹیم کادیا گیا ٹارگٹ پورا کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔