ڈپٹی میئر لندن عاصم نوید رانجھا کا سیف لائف تھلسیمیا سینٹر کا دورہ

ڈپٹی میئر لندن عاصم نوید رانجھا کا  سیف لائف تھلسیمیا سینٹر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر لندن (سلاؤ) عاصم نوید رانجھا نے سیف لائف تھلسیمیا سینٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے تھلسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ان میں کھانا تقسیم کیا۔۔۔

 تھیلسیمیا اور ہیموفیلیا بچوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں سے آگاہی حاصل کی اس موقع پر ڈاکٹر تنویر سلہریا نے معزز مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بتایا کہ اس سینٹر میں سرگودھا کے علاوہ منڈی بہاولدین خوشاب میانوالی جھنگ اور دیگر اضلاع کے مریض بچے آتے ہیں جنہیں خون فراہم کیا جاتا ہے عاصم رانجھا ،صفدر رانجھا نذر رانجھا سمیت دیگر نے یقین دلایا کہ وہ سیف لائف تھیلسیمیا سینٹر کے بچوں کیلئے ہر پلیٹ فارم سے آواز اٹھائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں